31

زندہ شخص کو مردہ خانہ شفٹ کرنے پر ایڈمن آفیسر DHQ ہسپتال منڈی بہاوالدین کے خلاف مقدمہ درج.

منڈی بہاؤالدین(مجزین حسین بلال) زندہ شخص کو مردہ خانہ شفٹ کرنے پر ایڈمن آفیسر DHQ ہسپتال منڈی بہاوالدین کے خلاف مقدمہ درج.

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منڈی بہاوالدین کے ایڈمن آفیسر کاشف حسین نے زندہ شخص علی رضا کو ہسپتال کے مردہ خانہ میں شفٹ کر دیا تھا، جب یہ خبر میڈیا پر چلی تو ڈی سی منڈی بہاؤالدین نے واقعہ کا نوٹس لے کر انکوائری کمیٹی بنا دی. انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق ایڈمن آفیسر کاشف حسین نے ہسپتال کے تشخص کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، نشہ کے عادی شخص کو کئی گھنٹے وارڈ میں شفٹ کرنے سے منع کیا، پھر لاوارث زندہ شخص کو ہسپتال کے مردہ خانہ میں شفٹ کرنے کا حکم دیا، میڈیا کو خبر دینے کا بھی شک ایڈمن کاشف پر ہے، ہسپتال کی بدنامی کا باعث بننے، نشہ کے عادی شخص کو علاج سے محروم رکھنے اور زندہ شخص کو مردہ خانہ شفٹ کرنے پر ایڈمن آفیسر کے خلاف ایم ایس ڈاکٹر محمد عابد کی درخواست پر تھانہ سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں