44

،،آؤ شہید کے گھر چلیں،،

چونیاں الہ آ باد ( چوہدری عمر فاروق)
صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگر اور ڈی پی او قصور کی شہید کیپٹن ڈاکٹر صہیب اشرف اور سپاہی محمد راشد کے گھر آمد،شہداء کے والدین کو پھولوں کاگلدستہ پیش کیا شہداء کوخراج تحسین پیش کیا،زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ڈی پی او قصور کی صحافیوں سے گفتگو تفصیلات کے مطابق 6ستمبریوم شہدائے پاکستان پر نواحی گاؤں مستوال کے رہائشی کیپٹن ڈاکٹر صہیب شریف کے گھر سارا دن اہلخانہ اور دیگر لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا صوبائی وزیر سردار ہاشم ڈوگر اور ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی،ڈی ایس پی چونیاں نعیم ورک بھی شہید کے گھر پہنچے اور ورثاء کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے اور شہید کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا زندہ قومیں اپنے شہداء کو کبھی فراموش نہیں کرتیں جب تک ملک پاکستان پر جاں نثا رکرنے والے جوان موجود ہیں دھرتی ماں کو کوئی خطرہ نہیں انہوں نے مزید کہا کہ شہداء کے والدین بھی مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے اپنے جگر گوشوں کو ملک پر قربان کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں