89

*معیشت کی صورتحال پر ورلڈ بینک کی نئی رپورٹ*

عالمی معیشت میں سست روی کے باعث ولد بینک نے مالی سال 2019-20 ء کے لیے بین الاقوامی اقتصادی شرح کی نمو میں کمی کردی ہے ، عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں معاشی سست روی کے باعث رواں سال کے دوران عالمی معیشت کی شرح نمو میں کمی کا امکان ہے۔ مالی سال 2018-19 ء کے دوران عالمی معیشت کی شرح ترقی 3 فیصد رہی تھی۔

بتایا جاتا ہے کہ اقتصادی ترقی کی رفتار میں کمی کی رپورٹ کے اجرا کے حوالے سے عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اگرچہ آیندہ سال ترقی کی پذیر ملکوں میں معاشی استحکام کی توقع ہے تاہم اقتصادی ترقی کی رفتار سست روی کا شکار رہے گی ،ترقی پذیر ملکوں کی معیشت تجارتی مسائل سے دوچار ہے ،جہاں سرمایہ کاری کی شرح انتہائی کم ہے، امیر ملکوں میں بھی شرح نمو کی رفتار میں کمی دیکھی جاسکتی ہے،عالمی بینک کے صدر نے کہا کہ کہ غربت کے خاتمے اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے تیز رفتار ترقی ناگزیر ہے۔…

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں