95

کراچی: چاند دیکھنے کے لیے موبائل اپلیکیشن تیارکررہے ہیں، فواد چوہدری

رپورٹ: عادل قصوری
کراچی: وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ماہرین کے ذریعے سے ایک ایسی موبائل اپلیکیشن تیار کررہے ہیں جس سے عوام براہ راست چاند دیکھ سکیں گے جبکہ 15رمضان تک قمری کلینڈر تیار کرلیاجائے گاجس کا اطلاق عید کے چاند پربھی ہوگا۔
جامعہ کراچی ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیور میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) میں سائنس اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کے قیام کے لیے وزیراعظم کی قائم کردہ ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔
بعدازاں ڈاکٹرعطاء الرحمٰن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کی شکل میں صرف ایک ہی لیڈرہے اب کوئی ناراض ہویاصلح کرے، اپوزیشن کووقت گزارناسیکھناچاہیے ہم پانچ سال پورے کریں گے، اپوزیشن اس وقت روٹھی ہوئی ساس کاکرداراداکررہی ہے، اسے سمجھناچاہیے کہ پارلیمنٹ چلے گی توحکومت اورپوزیشن دونوں کافائدہ ہے، وہ پاکستان کے آئین اورعمران خان کووزیراعظم تسلیم کرے، اپوزیشن معیشت پر”مگرمچھ کے آنسو“بہارہی ہے اسحاق ڈار،خواجہ آصف، مفتاح اسماعیل اوربلاول بھٹوزرداری معیشت پربات کرتے اچھے نہیں لگتے انھی لوگوں نے معیشت کوڈبویاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں