70

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ پاور ڈویژن اورپیٹرولیم ڈویژن کو دو الگ وزارتیں قراردینے کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ پاکستان اوربرازیل کے درمیان ٹیکنکل تعاون کے معاہدے کی توثیق کرے گی۔ وفاقی کابینہ سعودی عرب میں مزدوروں کی بھرتیوں کے حوالے سے وزارت سمندرپارپاکستانیوں اورسعودی وزارت کے درمیان معاہدے سمیت زراعت کے شعبے میں پاکستان اورآذربائیجان کے درمیان ایم او یو دستخط کی منظوری دے گی۔
بیوروآف امیگریشن اینڈ اوورسیزامپلائمنٹ میں تبادلوں اورتقرریوں کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی کابینہ بائیولوجیکل اینڈ ٹاکسن ویپنزکنونشن عملدرآمد بل 2019 سمیت ایکسپورٹ پروسیسنگ زونزاتھارٹی کے چیئرمین کی پوسٹ کے لیے ایڈیشنل چارج دینے کی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں