112

جھنگ:محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے مائی ہیر کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

جھنگ(ایم عرفان چوہدری)محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام اور محکمہ سپورٹس کے تعاون سے مائی ہیر کمپلیکس میں ڈسٹرکٹ گرلز بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں ضلع بھر سے گرلز نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ میں بہتر کارکردگی دکھانے والی خواتین میں انعامات تقسیم کئے گئے۔ اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر اظہرعباس گھمن،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن اورڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راؤ شکیل احمدو دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے حوالے سے ہماری خواتین میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔ ان خواتین کو پلیٹ فارم مہیا کردیا گیا ہے تاکہ ان میں مزید نکھار پیدا ہو اور انہی میں سے کل کو نیشنل لیول کے کھلاڑی بن کر ملک و قوم کا نام روشن کریں گی۔ ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ا ظہر عباس گھمن نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی کھیلوں کے فروغ میں گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ اس موقع پر گرلز بیڈمنٹن کوچ مریم خان و دیگر بھی موجود تھے۔
۔۔۔٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں