57

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی قیادت میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے اٹک آئیڈل2کے سالانہ مقابلوں کی تقریب

اٹک(محمد طیب اعوان /بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کی قیادت میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے اٹک آئیڈل2کے سالانہ مقابلوں کی تقریب میونسپل کمیٹی ہال میں منعقد ہوئی،تقریب میں پاکستان کے معروف انٹرنیشنل سنگر اور وائی جی میوزیکل اکیڈمی کے چیئرمین ناصر عباس اور ان کی پوری ٹیم نے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا جبکہ تقریب میں سٹیج سیکرٹری کے فرائض معروف کمپیئر و ناوک نیوز اور ایف ایم نیوز کے چیئرمین حاجی ممتاز حسین تاج اوراٹک ٹی وی کے معروف اینکر پرسن ملک فہد نے انجام دیئے،ڈپٹی کمشنر اٹک علی عنان قمر نے ضلع اٹک کی6تحصیلوں میں پنجاب کلچر ڈے کے حوالے سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا،جس میں پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کیا گیا،تقریب میں مسز جعفری،غزالہ صدیق ایڈووکیٹ،کرن آفتاب ایڈووکیٹ،حاجی شاہد اقبال اعوان،چوہدری عابد،ڈاکٹر نور الامین اعوان،شیخ نثار احمد،شیخ مبین احمد،خرم راجو کے علاوہ خواتین وحضرات کی کثیر تعدادمیں شرکت کی، مقابلوں کی تقریب میں پہلی پوزیشن حامد اکبر،دوسری پوزیشن مقدس گل اور تیسری پوزیشن راہول بابو نے حاصل کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں