43

قصور ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کو نیشنل وویمن لا کانفرنس میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا

قصور ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کو نیشنل وویمن لا کانفرنس میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ چوتھی نیشنل وویمن لاء کانفرنس کراچی میں منعقد ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کو جسٹس ہیلپ لائن کی جانب سے خواتین کے حقوق اور قوانین پر مثالی کردار ادا کرنے پر گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں خواتین کے حقوق اور حق تلفی کو روکنے کے حوالے سے بہت سارے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ خواتین کا معاشرے میں کردار اجاگر کرنے کیلئے جو اقدامات کئے جا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہیں۔ میں یہ سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جبکہ تک اس معاشرے کی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ نہ ہوں۔ ہمارے ملک میں تعلیم، طب، فوج اور دیگر اداروں میں مرد سربراہ اکثریت سے ہیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ خواتین ان تمام شعبوں میں اپنا لوہا منوا رہی ہیں
مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں