39

قصور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔

قصور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے نو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری تحصیل کونسل ہال میں منعقد ہوئی۔ جس میں صوبائی وزیر صحت پنجاب پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد کی بطور مہمان خصوصی شرکت جبکہ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل، ڈی پی او عمران کشور، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی، صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب پروفیسر تنویر انور،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہورڈاکٹر اشرف نظامی‘صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب الیکٹ کرنل (ر) غلام شبیر، ڈاکٹر طارق محمود میاں صدر پاکستان اکیڈمی آف فیملی فزیشن، صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور ڈاکٹر شفیق احمد شیخ،صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور الیکٹ ڈاکٹر محمد خالد، جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ڈاکٹر عاصم وسیم، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر اقبال جاوید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر لائیق،ڈاکٹرز اور دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔ صوبائی وزیر صحت پنجاب نے پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن قصور کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا اور مبارکباد دی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار عوام الناس کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔ شہریوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات مہیا کرنے کیلئے پنجاب بھر میں 52لاکھ صحت کارڈ تقسیم کئے گئے ہیں اور سب سے زیادہ صحت کارڈ ز کا استعمال ضلع قصور کی عوام کر رہی ہے
مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں