45

ضلعی پولیس اٹک نے 2 مختلف اندھے قتل کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے

ضلعی پولیس اٹک نے 2 مختلف اندھے قتل کے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے،اٹک پولیس کسی بھی جرم کی تہہ تک پہنچ کر ملزمان کو ڈھونڈ نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی،تفصیلات کے مطابق پہلے وقو عہ میں تھانہ فتح جنگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک شخص جس کا نام زازے خان ولد جنت گل سکنہ محلہ گلی میر عالم والی فتح جنگ بعمر 62/63سال کی گلی جاگیر کھوڑ روڈ کے پاس سے لاش برآمد ہوئی ہے جس کو جستی بکس میں ڈال کر پھینکا گیا ہے،اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ فتح جنگ میں مقدمہ نمبر 4/21 مورخہ 02-01-2021بجرم 302/34ت پ درج کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی کی زیر سربراہی ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ ثاقب عباسی،انچارج HIU سب انسپکٹر محمد عرفان،انچارج آئی ٹی لیب سب انسپکٹر جہانزیب خان،اے ایس آئی مدثر اور دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو فوری گرفتار کر نے کا ٹاسک دیا،اٹک پولیس کی اس پروفیشنل ٹیم نے انتہائی محنت کے ساتھ تمام جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے قلیل مدت میں ملزمان کا کھوج لگا لیااور قتل کے اس اندوہناک واقعہ میں ملوث چاروں ملزمان کو گرفتار کر کے آ ہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیاہے،ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے،مرکزی ملزم اسرار احمد ولد خان محمد سکنہ میکی ڈھوک تحصیل فتح جنگ، ناہید بی بی زوجہ محمد رشید سکنہ محلہ صادق آباد تحصیل فتح جنگ،شمیم اختر زوجہ عامر شہزاد سکنہ محلہ نئی آبادی تحصیل فتح جنگ،محمد بشیر ولد غلام محمد سکنہ احمدال تحصیل پنڈی گھیب شامل ہیں،مرکزی ملزم اسرار احمد ولد خان محمد نے ملزمہ ناہید بی بی زوجہ محمد رشید اور ملزمہ شمیم اختر زوجہ عامر شہزاد کے ساتھ مل کر مقتول زازے خان کو ملزمہ شمیم اختر کے گھر بلا کر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کیا اور لاش کو جستی بکس میں بند کر کے ملزم محمد بشیر ولد غلام محمد کی سوزوکی میں ڈال کر گلی جاگیر کھوڑ روڈ کے پاس پھینک دیا تھا،وجہ عناد ملزم اسرار احمد اور مقتول زازے خان کی ملزمہ ناہید بی بی کو لے کر باہمی رقابت تھی،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس اندھے قتل کو ٹریس کر کے ملزمان کو فوری گرفتار کر نے پر تفتیشی ٹیم کو شاباش دی ہے اور انہیں اعزازی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا ہے،دوسرے وقوعہ کی تفصیل اسطرح ہے کہ تھانہ فتح جنگ کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک مسمی ارشد پرویز ولد نواب خان ساکن ویسٹریج راولپنڈی جو کہ 35سال دبئی میں محنت کرتا رہا تھا اور تقریباً 06سال سے پاکستان آکر پراپرٹی کا کام کر رہا تھا کو شاہ پور ڈیم کے پاس نامعلوم ملزم /ملزمان نے منہ پر اور دیگر جسم پر کلہاڑیوں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا ہے اور وہ بے ہوش پڑے ہیں،پولیس نے فوری طور پر زخمی ارشد پرویز کو ہسپتال منتقل کیا جہاں سے انہیں راولپنڈی ریفر کر دیا گیااور فوری طور پر مقدمہ نمبر21مورخہ 16-01-2021بجرم 324 ت پ درج رجسٹر کیا گیا جو کہ مقتول ارشد پرویز کے زخموں سے جانبر نہ ہونے کی صورت میں مورخہ 22-01-2021کو 302 ت پ ایزاد کر لیا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی فتح جنگ سید ذوالفقار گیلانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فتح جنگ،انچارج HIU،انچارج آئی ٹی لیب اور دیگر افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے انتھک محنت کر تے ہوئے قلیل وقت میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیاہے، دوسرے وقوعہ کے ملزمان کی تفصیل درج ذیل ہے،مرکزی ملزم کامران ولد مرتضیٰ ساکن ویسٹریج راولپنڈی،محمد سلیم ولد برہان علی سکنہ چوڑ راولپنڈی شامل ہیں،مقتول ارشد پرویز ولد نواب خان کے پاس وقوعہ کے دن تقریباً 19لاکھ روپے نقد تھے جو کہ ملزمان نے چھین کر سریے کے وار کر کے مقتول کو زخمی کر دیا تھا،ملزمان سے دوران تفتیش لاکھوں روپے کی ریکوری ہو چکی ہے اور باقی رقم کی ریکوری کا تحرک جاری ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے اس کامیابی پر تفتیشی ٹیم کو مبارکباد دی ہے اور اعزازی سرٹیفکیٹس سے بھی نوازا ہے،ڈی پی او اٹک نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اٹک پولیس کسی بھی اندھی واردات کو ٹریس کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ملزمان کسی صورت بھی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتے ہیں۔

اٹک (محمد طیب اعوان/بیورو رپورٹ)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں