37

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف بھر پور آپریشنز جاری ہیں

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سیدخالد ہمدانی کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں چور اور ڈکیت گینگز کے خلاف بھر پور آپریشنز جاری ہیں ،اس سلسلہ میں تمام سرکل جات میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور تمام وسائل بشمول جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے عوام الناس کی جان و مال کے دشمنوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے ۔اسی سلسلہ میں تھانہ انجراء پولیس کی ٹیم نے خصوصی آپریشن کرتے ہوئے موٹر سائیکلز کی چوری میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے چوری شدہ موٹر سائیکل اور مختلف وارداتوں کے لیے خریدا گیا اسلحہ ناجائز جس میں 30بور پسٹلز اورگولیاں شامل ہیں برآمد کر کے ملزمان کو آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی نے عوام الناس کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اٹک پولیس ان کی جان ومال اور آبرو کی حفاظت کا مقدس فریضہ مکمل ذمہ داری کے ساتھ ادا کر رہی ہے اور سماج دشمن عناصر کے لیے سرز مین اٹک مزید تنگ کر دی جائے گی
۔(رپوٹ طیب اعوان اٹک )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں