46

سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ اب آپ کا چور چور والا چورن مزید نہیں بک سکتا

سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ اب آپ کا چور چور والا چورن مزید نہیں بک سکتا اب انتقامی کارروائیوں سے قوم کو تسلی نہیں دی جا سکتی لوگ اب باشعور ہو چکے ہیں وہ حقائق سے بخوبی واقف ہیں یہی وجہ ہے کہ ضمنی انتخابات میں آپ کے پی کے کی اپنی جیتی ہوئی نشت بھی ہار گئے جس پر آپ کے وزیر دفاع کے بھائی جو خود بھی صوبائی وزیر تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی کامیابی دراصل مہنگائی کے خلاف لوگوں کا ردعمل تھا عمومی طور پر حکومتیں ہی ضمنی انتخابات میں جیتی ہیں لیکن آپ کو چاروں صوبوں میں عوام نے مسترد کر دیا ہم نے تو ہمیشہ آپ کی اصلاح کی کوشش کی مسائل کی نشاندہی کی تاکہ آپ ان کا ازالہ کر کے عوام کو درپیش مشکلات میں کمی آ سکیں لیکن آپ کو ہمارا اصلاح کرنا بھی پسند نہیں حالانکہ ہم نے آپ کو کبھی برا بھلا نہیں کہا آج آپ خود دیکھ لیں جن مسائل کی طرف ہم آپ کی توجہ مبذول کرانے کی کوشش کرتے تھے آج انہی کی وجہ سے جہاں جہاں عوام کو حق رائے دہی کا موقع ملا انہیں نے آپ کو مسترد کر دیا. میں نے بڑے بڑے دریاؤں کو چڑھتے اور اترتے دیکھا ہے سدا بادشاہی صرف اللہ تعالٰی کی ہے اس ذات باری تعالیٰ کے سوا سب نے مٹ جانا ہے اس لئے عارضی چیزوں پر غرور و تکبر کرنا زیب نہیں دیتا آپ کو حکومت ملی ہے آپ عوام کی خدمت کریں ملک و قوم کو ترقی و خوشحالی کی طرف لے کر جائیں ان انتقامی کارروائیوں سے نا پہلے کچھ حاصل ہوا نا ہی آگے جا کر ہو سکتا ہے اگر تو اس قسم کے اقدامات سے ملکی خزانہ بھرتا ہے پھر تو ضرور کریں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان مرحوم کے ساتھ 1990 سے گہرا تعلق تھا وہ بہت بے باک, صاف گو اور نفیس انسان تھے ان کی وفات سے مجھے دلی طور پر بہت دکھ ہوا وہ اپنی شاعرانہ طبیعت کے باعث ہر بات کو خوبصورت انداز میں بیان کرنے کی کمال صلاحیت رکھتے تھے اللہ تبارک و تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور اپنی جوار رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین رپوٹ طیب اعوان اٹک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں