39

اٹک:پولیس کی منشیات کے سمگلرزکےخلاف اہم کاروائی۔

اٹک:پولیس کی منشیات کے سمگلرزکےخلاف اہم کاروائی۔
اٹک:ہائی ایس کےخفیہ خانوں سے13کلو 750گرام چرس برآمد.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی کی منشیات کے سمگلرز کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تحت ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر الاسلام کی زیر نگرانی انچارج پولیس سرچ پارک منکور محمد ارشد اے ایس آئی ہمراہ ٹیم کے دوران چیکنگ کوہا ٹ خیبر پختونخواہ سے آنے والی ہائی ایس کے خفیہ خانوں سے 13 کلو 750 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان طارق حسین ولد عالم حسین ساکن ضلع اورکزئی ایجنسی اور سلطان خان ولد عبدالخنان ساکن کوہاٹ کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا ۔ڈی پی او اٹک سید خالد ہمدانی نےاس بہترین کاروائی پر ایس ایچ او تھانہ جنڈ اور انچارج سرچ پارک منکور معہ ٹیم کو شاباش دی l;;رپورٹ محمد طیب اعوان بیورچیف جیو ایکسپریس نیوز اٹک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں