22

ذاتی مفادات کے لئے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف دئیے گئے ٹاسک پر عمل پیرا

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ زیشان جاوید لاشاری کے مصنوعی مہنگائی اور اپنے ذاتی مفادات کے لئے اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف دئیے گئے ٹاسک پر عمل پیرا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر صائمہ ارم سید کی اپنی ٹیم میں شامل ڈاکٹر محمد تنویر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور ڈاکٹر احسن سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاوس کے ہمراہ تھانہ اگوکی کے علاقہ رویل پورہ میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بیمار اور لاغر جانوروں کو ذبح کر کے انہیں خود ساختہ مہریں لگا کر مہنگے داموں فروخت کرنے والے انتہائی بااثر قصابوں فہد،قیصر اور ندیم کے خلاف میرٹ پر قانونی کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کروا دئیے.
واضع رہے کہ مردہ جانوروں کے بیوپاری ملزمان فہد اور قیصر عرصہ سے بیمار جانوروں کا گوشت انتہائی مہنگے داموں فروخت کرتے تھے اور کسی قانون کو خاطر میں لائے بغیر عوام الناس کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہے تھے جنہیں ضلعی انتظامیہ کے چند راشی ملازمین کی پشت پناہی حاصل تھی لیکن میڈم صائمہ ارم سید نے ناجائز منافع کےلئے عوامی حقوق کو سلب کرنے والے عوام دشمن عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے تاریخ رقم کر دی اس حوالے سے میڈم صائمہ ارم کا کہنا ہے کہ میں اور میری ٹیم ڈی سی سیالکوٹ کے گراں فروشوں کے خلاف دئے گئے حصوصی احکامات پر من وعن عمل درآمد کرتے رہیں گے اور کسی ناجائز منافع خور سے کوئی ریائیت نہ برتی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں