89

جھنگ:صاحبزادہ حامدرضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل و قرآن بورڈ پنجاب کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

جھنگ( چوہدری عمرحیات )صاحبزادہ حامدرضا چیئرمین سنی اتحاد کونسل و قرآن بورڈ پنجاب کی رہائشگاہ پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار سنی اتحاد کونسل جھنگ کے ضلعی صدر صاحبزادہ حافظ فدا محمدرضوی نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ صاحبزادہ حامدرضا کو فی الفور سیکورٹی فراہم کرتے ہوئے حملہ آوروں کو گرفتار کیاجائے۔ انہوں نے بتایا کہ حملے کے وقت صاحبزادہ حامد رضا اپنی رہائشگاہ پر اجلاس میں دیگر قائدین کے ہمراہ موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کے رہنما ؤں کو اس طرح کی بزدلانہ حملوں سے اپنے مقاصد سے ہٹایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صاحبزادہ حامدرضا پر حملہ ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے کی سازش ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صاحبزادہ حامدرضا کو فول پروف سیکورٹی مہیاکی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں