42

قصورڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمدکا ماہ دسمبر کے دوران مختلف گاڑیوں کے خلاف ایکشن‘1لاکھ 98ہزار روپے

قصورڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ عثمان احمدکا ماہ دسمبر کے دوران مختلف گاڑیوں کے خلاف ایکشن‘1لاکھ 98ہزار روپے جرمانہ‘280چالان جبکہ 104گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی خصوصی ہدایت پر سیکرٹری ڈی آر ٹی اے حافظ عثمان احمدنے گزشتہ ماہ دسمبر2020کے دوران ضلع بھر میں مختلف شاہراہوں پر چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنیوالی‘کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر‘دھواں چھوڑنے والی‘بغیر سٹاپ کے رکنے والی اور ناقص گیس سلنڈروں والی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لیتے ہوئے 1لاکھ 98ہزار روپے جرمانہ کیا۔280گاڑیوں کے چالان جبکہ 104گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کروایا۔ انہوں نے واضح کہا کہ اوورلوڈنگ اور اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔ گاڑیوں میں کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں سفر کرنیوالے شہری بھی ضلعی حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ ملکر اس وبا سے نمٹا جا سکے۔
مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں