33

آصف جاوید ایس ایچ او عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر شخص کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گ

ا، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کےلئے ٹھیکری پہرہ انتہائی ضروری ہے، نمبردار حضرات ٹھیکری پہرے کویقینی بنانے کےلئے پولیس کا ساتھ دیں، ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد آصف جاوید خاں نے مصطفی آباد کے نواحی دیہات سے تعلق رکھنے والے نمبرداروں کے ساتھ میٹنگ کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد آصف جاوید خاں نے مزید کہا کہ نمبردار معاشرے میں اہمیت کے حامل ہیں ہم انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، نمبردار علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے پولیس کا ساتھ دیں، سماج دشمن عناصر کی اطلاع پولیس کو دیں مشکوک افراد کی اطلاع بھی پولیس کو دیں ، علاقہ کو امن کا گہوارہ بنانے کےلئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا انتہائی ضروری ہے، عوام اپنے کے حصول کےلئے ٹاﺅٹوں کی بجائے خود تھانے میں آئیں انہیں میرٹ پر انصاف فراہم کیا جائے گا، ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد آصف جاوید خاں نے مزیدکہا کہ عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، علاقہ کو سماج دشمن عناصر منشیات فروش، جواری،غنڈا گرد عناصر سے پاک کریں گے
رپورٹ طاھر خاں میو ڈسٹرکٹ رپورٹر جیو ایکسپریس نیوز قصور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں