20

آ ئے روز خواجہ سراؤں کے قتل وغارت کے واقعات میں تشویشناک اضافے کے خلاف آج پریس کلب جھنگ مظاہرہ ہوگا۔ انتہائی مظلوم اور پرامن طبقے کے خلاف تشدد لوٹ مار،قتل اور تیزاب گردی کے واقعات شدت اختیار کرگئے ہیں، حکومت نوٹس لیتے ہوئے تحفظ فراہم کرے۔

جھنگ( چوہدری عمرحیات) آئے دن خواجہ سراؤں کے ساتھ قتل غارت کے واقعات میں اضافے سے آل پاکستان کے خواجہ سراؤں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے روز بروز مختلف علاقوں میں تشدد لوٹ مار قتل اور تیزاب گردی کے واقعات شدت اختیار کرگئے ہیں خواجہ سراؤں میں خوف ہراس پھیلا ہوا ہے انتہائی مظلوم پرامن طبقے کو معاشرے میں ہمیشہ سے ناروا سلوک سے نوازا گیا ہے ہمیں اپنی پیٹ کی بھوک مٹانے کیلئے موت کا سودا کرنا پڑتا ہے انسانی حقوق کی تنظیموں کو بھی ایکشن لینا چاہیے اس معاشرے میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ خواجہ سراء بھی محفوظ نہیں ہیں ہم حکومت پاکستان پاک آرمی اور سپریم کورٹ آف پاکستان سے اپنے تحفظ کی اپیل کرتے ہیں اور معاشرتی برائیوں میں ملوث راتوں کو سڑکوں پر آوارہ گردی اور سیکس ورکنگ اور جیب تراشیاں کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں اور خواجہ سراؤں کو بدنام کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اپیل کرتے ہیں پاکستان با عزت دار خواجہ سراء سراپا احتجاج ہیں اور اپنی برادری سے اپنی حفاظت کی اپیل کرتے ہیں تحریک تحفظ خواجہ سراء ایسوسی ایشن پاکستان کے عہدے داران اور ممبران 14/9/2020/بروز شام 4بجے سوموار پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں