26

قصور۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس سے کشمیر چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

مہر بشارت صدیقی
قصور۔وزیر اعظم پاکستان کی ہدایات یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی سی آفس سے کشمیر چوک تک یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی۔صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سردار آصف نکئی نے ریلی کی قیادت کی۔ ۔ریلی میں ڈپٹی کمشنر منظر جاوید علی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی،راؤ زاہد قیوم، مسز مزمل مسعود بھٹی، روبینہ انصاری سمیت تمام سرکاری محکموں اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے موقع پر سائرن بجائے گئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ شرکاء نے کشمیر اور پاکستان کے قومی پرچم اٹھا رکھے گئے۔اور بھارتی وزیر اعظم کے کشمیر ی عوام پر قابل مذمت مظالم اور پاکستان کی طرف سے کشمیری بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے ”کشمیر پاکستان کا رشتہ کیا۔لااِلہ الااللہ“ ”کشمیر بنے گا پاکستان“ ”پاک فوج زندہ باد“کے فلک شگاف نعرے لگائے۔ تحصیل پتوکی، تحصیل چونیاں اور تحصیل کوٹ رادھاکشن میں بھی کشمیری بہن بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلوس اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں