45

ضلع بدین کے شہر نندو میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی آنکھیں، کان اور ناک موجود نہیں ہے

نندو شہر رپورٹ عاشق علی چانڈیو۔
ضلع بدین کے شہر نندو میں خاتون نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا ہے جس کی آنکھیں، کان اور ناک موجود نہیں ہے رپورٹ کے مطابق ضلع بدین کے شہر نندو کی رہائشی قریبی گاٶں پاندھہ لنڈ میں محمد مٹہن لنڈ کی خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی لیکن یہ بچہ دیگر بچوں کی طرح نارمل نہیں ہے، بچے کی آنکھیں، کان اور ناک نہیں ہے، جلد کی عجیب و غریب بیماری کے ساتھ بچے کا جنم ہوا۔
بچے کو نازک حالت میں بدین شہر کی

ڈاکٹروں کے مطابق اس بیماری کا نام ’ہارلے کوٸن اکتھاٸسیس‘ ہے اور دنیا بھر میں کم و بیش دو سو بچے اس بیماری کے ساتھ جنم لے چکے ہیں، یہ بیماری پانچ لاکھ افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ضلع بدین میں اس بیماری کے ساتھ جنم لینے والا یہ پہلا بچہ ہے
ڈاکٹروں نے دوران حمل لاپرواہی برتنے کو اس بیماری کی وجہ قرار دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بچے کے علاج کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے جبکہ ماں کو بھی نومولود سے الگ رکھا گیا ہے اور ریاستی محکمہ صحت کو بھی بچے کی پیدائش کے حوالے سے اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں