20

لودھراں شہدا کسی بھی ملک و قو م کا اثاثہ ہوتے ہیں شہدا پولیس کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا

لودھراں شہدا کسی بھی ملک و قو م کا اثاثہ ہوتے ہیں شہدا پولیس کی جرات اور بہادری کی داستانوں کو ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا
سلام شہدائےپولیس کو جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے لودھراں پولیس کے شہدا میں ان کے گھر جا کر عید گفٹ تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ عید گفٹ تقسیم کامقصد شہداء کی فیملیز کو احساس دلانا ہےکہ پنجاب پولیس اپنے شہداء کی فیملیز کے ساتھ ہر خوشی و غم کے موقع پر ساتھ کھڑی ہے لودھراں پولیس کے 16 شہداء کے گھروں میں عید گفٹ بجھوائے جا چکے ہیں۔ تمام شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں اور ان کی خدمات محکمہ پولیس کے لئے مشعل راہ ہیں ڈی پی او سید کرار حسین نے کہا کہ لودھراں پولیس اپنے شہداکے اہل خانہ کا مکمل خیال رکھے ہوئے ہے پولیس شہدا کے لواحقین کی خوشی اور غمی میں برابر کی شریک ہیں اور شہداکے اہلخانہ کی ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔
رپورٹ کیمرا ٹیم کے ہمراہ عمرفاروق نمائندہ جیو ایکسپریس نیوز گیلے وا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں