9

پتوکی / عید الاضحی کے موقع پر بھی ٹاون کمیٹی پتوکی میں واقع لالا پاک کالونی کا ناکارہ سیوریج سسٹم بحال نہ کیا جا سکا

پتوکی / عید الاضحی کے موقع پر بھی ٹاون کمیٹی پتوکی میں واقع لالا پاک کالونی کا ناکارہ سیوریج سسٹم بحال نہ کیا جا سکا سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں شہریوں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ،ڈی سی قصور،چیف سیکرٹری پنجاب فوری طورپر نوٹس لیں

پتوکی شہر میں لالا پاک کالونی کے تین ماہ سے سیوریج کے گٹر ابل رہے اور سیوریج لائنیں لیک اور لائنیں مکمل بند پڑی ہیں میونسپل کمیٹی پتوکی کو صفائی ستھرائی کے حوالے سے درخواست دی گئی مگر کوئی عمل درآمد نہ ہوسکا عید الاضحی بھی سر پر آگئی مگر سیوریج سسٹم بحال نہ هو سکا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر ،ڈی سی قصور فوری طورپر نوٹس لیکر صفائی کے نظام کو بحال کروائیں

مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں