25

گگومنڈی: گھرکابٹوارہ بڑے بھائی کی جان لے گیا۔مکان کی تقسیم پرچھوٹے نے فائرمارکربڑے بھائی کوقتل کردیا

گگومنڈی: گھرکابٹوارہ بڑے بھائی کی جان لے گیا۔مکان کی تقسیم پرچھوٹے نے فائرمارکربڑے بھائی کوقتل کردیا۔251۔ای بی کے افتخارکااپنے بڑے بھائی منظوراحمدسے مکان میں اپناحصہ مانگنے پرتنازعہ چل رہاتھا۔پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردی ہے۔ملزم فرار۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 251۔ای بی میں گھرکے بٹوارے نے ایک شخص کی جان لے لی گزشتہ روزمنظوراحمدجوئیہ ولدشیرمحمداپنے گھرمیں موجودتھاکہ قریب سات بجے صبحس گھروالی جگہ کی تقسیم پر اس کی اپنے چھوٹے بھائی افتخارجوئیہ سے تلخ کلامی ہوگئی جس پرافتخارجوئیہ نے طیش میں آکرفائرمارکراپنے بڑے بھائی منظوراحمدکوقتل کردیا۔بتایاگیاہے کہ مقتول منظوراحمد انتہائی غریب تھاجوایک ہوٹل کے تندورپرروٹیاں لگاتاتھا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس نے موقع پرپہنچ کرنعش کوپوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچادیاہے ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں