14

*نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج*

**
*رپورٹ : ملک طارق*

*نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق، لواحقین کا لاشیں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج*

پشاور : پشاور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پشاور کے نواحی علاقے متنی میں پیش آیا۔

ایس پی عبدالسلام نے بتایا کہ فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں عثمان خان، فاروق خان اور شہزاد خان شامل ہیں جو آپس میں دوست تھے اور رات تین بجے گھر واپس جارہے تھے۔

ایس پی عبدالسلام کا کہنا تھا کہ تھانہ متنی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

دوسری جانب مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ لاشیں سڑک پر رکھ کر زبردست احتجاج کیا جس سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہو گئی، مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں