44

شورکوٹ ( میاں ندیم انور سے ) منہاج ٹوریسٹ کلب کے صدر میاں محمد ذیشان ارشد نے اپنےایک بیان میں کہا ہے پورے ملک کی مارکیٹوں میں بھرپور ہجوم گہما گہمی اور کام ہو رہا هے تمام شمالی علاقہ کھلا وسیع و عریض ایریا هے یہاں کسی جگہ اتنا ہجوم ممکن ہی نہیں کچھ مناسب شرائط اور احتیاط کے ساتھ یہ علاقے ٹورازم کے لیے کھول دینے چاہیے

شورکوٹ ( میاں ندیم انور سے ) منہاج ٹوریسٹ کلب کے صدر میاں محمد ذیشان ارشد نے اپنےایک بیان میں کہا ہے پورے ملک کی مارکیٹوں میں بھرپور ہجوم گہما گہمی اور کام ہو رہا هے تمام شمالی علاقہ کھلا وسیع و عریض ایریا هے یہاں کسی جگہ اتنا ہجوم ممکن ہی نہیں کچھ مناسب شرائط اور احتیاط کے ساتھ یہ علاقے ٹورازم کے لیے کھول دینے چاہیے یہاں لاہور کراچی جیسے شہروں کے بڑے کاروباری مراکز اور منڈیوں کے مقابلے میں نہایت کم کرونا رسک فیکٹر هے ارباب اختیار کو اس تلخ حققیت کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے کہ ان علاقوں کی معیشت کا سارا دارومدار گرمیوں کے سیاحتی سیزن پہ ہوتا هے جس میں سے آدھے سے زیادہ گزر بھی چکا هے لہذا اب مزید ظلم بند کیا جائے اور سوات ،کالام ، مری ، ناران ، کاغان ان تمام علاقوں کو سیاحت کے لئے کھولا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں