49

شورکوٹ (میاں ندیم انور سے) منہاج وومین لیگ کی ضلعی کوآرڈینیٹر روبینہ کوثر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت تطہیر سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی طہارت پے شہادت الٰہی ہے۔بُخاری شریف میں حدیث مبارکہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء میری جان کا حصہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے۔ایک اور جگہ ارشاد فرمایا فاطمۃ الزھراء میرے جگر کا ٹکڑا ہے

شورکوٹ (میاں ندیم انور سے) منہاج وومین لیگ کی ضلعی کوآرڈینیٹر روبینہ کوثر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت تطہیر سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی طہارت پے شہادت الٰہی ہے۔بُخاری شریف میں حدیث مبارکہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء میری جان کا حصہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے۔ایک اور جگہ ارشاد فرمایا فاطمۃ الزھراء میرے جگر کا ٹکڑا ہے جس نے فاطمہ س،کو ناراض کیا اُس نے مجھے ناراض کیا۔سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا سے محبت کرنے والوں کی شان یہ ہے کہ وہ قیامت کے روز فقط جنت میں ہی نہیں بلکہ تاجدارِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی سنگت و صحبت میں ہونگے۔وہ خوش نصیب ہیں جن کو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی مودت نصیب ہو جائے۔بُخاری شریف میں فرمان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ فاطمۃ الزھراء س،میری جان کا ٹکڑا ہے اور اس بات کو ہرگز پسند نہیں کرتا کہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کو معمولی سی تکلیف بھی پہنچے ایک اور جگہ ارشاد فرمایا۔ کہ بیشک میری شہزادی فاطمۃ الزھراء س،میری جان کا حصہ ہے جو چیز اسے پریشان کرتی ہے اور اذیت دیتی ہے وہ مجھے اذیت دیتی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں