37

قصور / تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ٹرک ڈرائیور کے دس سالہ بچے سے اوباش ملزم کی  زیادتی کی کوشش

بریکنگ نیوز
قصور / تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ میں ٹرک ڈرائیور کے دس سالہ بچے سے اوباش ملزم کی  زیادتی کی کوشش تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بچے کی والدہ نے وزیر اعلی پنجاب سے فوری طور نوٹس اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کے علاقہ ناروکی ٹھٹھہ کی رہائشی شگفتہ بی بی زوجہ محمد گلزار ڈرائیور کے دس سالہ بیٹے فرحان علی کو محلے دار اوباش ملزم طالب حسین میو ورغلا پهسلا کر قریبی نرسری میں لے گیا اور بچے سے جب بد فعلی کرنے لگا تو بچے کی چیخ و پکار سن کر محلہ کے لوگ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے بچے کی والدہ شگفتہ بی بی کی تحریری درخواست پر ملزم طالب حسین میو کے خلاف بجرم 377 B اور 511 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا

رپورٹ مہر بشارت صدیقی ڈویژنل بیوروچیف جیو ایکسپریس نیوز لاہور

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں