40

ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راﺅشکیل احمدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ قصبہ ککٹر ہٹہ تحصیل کبیر والاپہنچ گئے

جھنگ (چوہدری عمرحیات )ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راﺅشکیل احمدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے مرحوم کی رہائش گاہ قصبہ ککٹر ہٹہ تحصیل کبیر والاپہنچ گئے اور مرحوم کے والد اور بھائی ودیگرسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہارکیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ راﺅ شکیل احمد ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے اہم رکن تھے جو ملنسار، محنتی، فرض شناس، خوش مزاج اور دکھی انسانیت کی فلاح و بہبود کے جذبہ سے سرشار جواں سال آفیسر تھے جنہوں نے حکومتی پالیسیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جاتی رہے گی۔انہوں نے مرحوم کے بیٹوں سے شفقت وپیار کا اظہار بھی کیا۔مزید برآں ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو نے ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر راﺅشکیل احمدکی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور درجات کی بلندی کےلئے دعا بھی کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد اشرف گجر اور اسسٹنٹ کمشنر قاسم گل بھی انکے ہمراہ تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں