33

لاہور (رپورٹ۔ میاں ندیم انور ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رحیم یار خان آمد، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس میں ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور۔

لاہور (رپورٹ۔ میاں ندیم انور ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی رحیم یار خان آمد، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی
اجلاس میں ٹڈی دل کے حملے اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور۔
وزیراعلیٰ کا کورونا کے حوالے سے جاری کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کاحکم۔
ایس او پیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

•عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھائیں گے۔
•ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مارکیٹوں اور بازاروں کو سیل کردیاجائے گا۔
•بہاولپورریجن میں اب تک 8598 کورونا کے مشتبہ مریض سامنے آئے ہیں۔
•752 مریض پازیٹو ہیں جبکہ 370صحت یاب ہوچکے ہیں۔
•بہاولپور کے 3فیلڈ ہسپتالوں میں 505بیڈ زموجود ہیں۔
•بہاولپور میں 3507ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
•بہاولپور ڈویژن میں ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
•ٹڈی دل سے بچاؤ کے لئے موثر سرویلنس میکنزم وضع کیاگیاہے۔
•95535 ہیکٹر رقبے پر سپرے کیا جا رہاہے۔
•2جہاز اور 50سے زائد گاڑیاں ٹڈی دل کو کنٹرول کرنے کے لئے استعمال کی جارہی ہیں۔
•بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان میں ایک کروڑ سے زائد رقبے کی سرویلنس کی جا رہی ہے۔
•ٹڈی دل کو کنٹرول کے لئے ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔
•گندم ذخیرہ کرنیوالے سماج دشمن عناصر کے خلاف 118ایف آئی آر درج کر کے 6666میٹرک ٹن گندم برآمد کی گئی ہے۔
•بہاولپور میں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ساڑھے سات ارب روپے سوا 6لاکھ سے زائد خاندانوں میں تقسیم کئے جاچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں