45

مورو میں نوجوان اتحاد اور ینگ سول سوسائٹی کی جانب سے دیگر صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔

مورو۔
مورو میں نوجوان اتحاد اور ینگ سول سوسائٹی کی جانب سے دیگر صوبوں کے افراد کو ڈومیسائل جاری کرنے کے خلاف احتجاجی مظاھرہ کیا گیا۔
اس احتجاجی مظاہرے میں سیاسی اور سماجی تنظیموں، قوم پرست رہنماؤں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس کی سربراہی فاروق کورائی، الطاف بہن، فہیم لانگاھ، انور سولنگی، شاہنواز بھٹی، ابرار مورائی، رضوان احمد، اسحاب چانڈیو و دیگر کر رہے تھے۔
اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں غیروں کو غیر قانونی جعلی ڈومیسائل بنا کر جاری کئے گئے ہیں جس کے خلاف آواز بلند کرنے والے سپوتوں پر لاٹھی چارج کر کے گرفتار کیا گیا ہے جو عمل ہر گز برداشت نہیں کیا جاسکتا۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق سرکی کو ہم سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے سندھ کے نوجوانوں کے مستقبل کے لئے عملی کردار ادا کیا ان کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ جعلی ڈومیسائل ختم کرے تاکہ نوجوانوں کا مستقبل بچایا جائے دیگر صورت میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔

رپورٹ:-
سندھی الطاف سومرو،
مورو سندھ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں