40

ٹرانسپورٹ بحالی پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزار ہوں،صدر کراچی ٹراسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری

رپورٹ : ملک طارق

ٹرانسپورٹ بحالی پر وزیراعلیٰ سندھ کا شکر گزار ہوں،صدر کراچی ٹراسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری

کراچی : کراچی ٹرانسپورٹ بحال کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر ٹرانسپورٹ کا شکر گزار ہوں، ڈھائی مہینے ہم نے تکالیف برداشت کیں خدا کا شکر ادا کرتا ہوں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈرائیور اور کنڈیکٹرز کو ماسک اور گلوز پہنائیں گے اورسینیٹائزر بھی ہوگا۔

صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری کا کہنا تھا کہ بس میں فاصلے سے مسافر بٹھائیں گے، آج اور کل ٹرانسپورٹرز کی میٹنگ بلائی ہے، سب کو کہا گیا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایس او پی فالو کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھت پر کسی کو بیٹھایا اور گاڑی بند ہوئی تو ہم ساتھ نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں