120

لاہور ( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(PMIS) کی باقاعدہ لانچنگ کی

لاہور ( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سول سیکرٹریٹ دربار ہال میں پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے نفاذ کا افتتاح کر دیا۔وزیراعلیٰ نے پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم(PMIS) کی باقاعدہ لانچنگ کی۔
▪︎پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں، سٹاف، انتظامی اور دیگر امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی جاسکے گی۔
▪︎پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا پنجاب کی 7 جیلوں میں فوری طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔
▪︎پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی تمام جیلوں تک بڑھایا جائے گا۔
▪︎پریزن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کے ذریعے قیدیوں کی آمد و رفت قید کے دوران سرگرمیوں کی ڈیجیٹل نگرانی اور ریکارڈ رکھا جائے گا۔
▪︎ملاقاتیوں کا ریکارڈ بھی سسٹم کے ذریعے مرتب کیا جا سکے گا۔
▪︎جیل مینول اور پریزن ایکٹ میں ترامیم کے لئے کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کا حکم۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں