116

لاہور( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس: صوبائی سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے میں انرجی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

لاہور( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں خصوصی اجلاس: صوبائی سیکرٹری انرجی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے میں انرجی کے منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
▪︎انرجی سیکٹر کے جاری اور زیر تکمیل منصوبوں کا بغور جائزہ لیا گیا۔
▪︎پنجاب میں 50 سے 100 گھروں کیلئے سولر سسٹم پراجیکٹ لانے کی اصولی منظوری۔
▪︎پراونشنل گرڈ سٹیشن قائم کر کے صنعتوں کو براہ راست بجلی فراہمی کے پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کی ہدایت۔
▪︎کالا شاہ کاکو میں سولر وال پراجیکٹ کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری۔
▪︎ بہاولپور میں سینٹر آف ری نیوایبل سولر انرجی ٹریننگ سینٹر اور ملتان میں سولر سینٹر آف ایکسی لینس فار سولر ٹیسٹنگ اینڈ ٹریننگ قائم ہوگا۔
▪︎ہر ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں سٹریٹ لائٹس، واسا،نکاسی و فراہمی آب کے منصوبوں کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائیگا۔
▪︎بجلی بچانے کیلئے سٹینڈرڈ بلڈنگ کوڈ پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔
▪︎سرکاری عمارتوں کے بجلی کے بلوں میں کمی لاکر بچت کی جائے۔
▪︎ گاؤں میں بائیو اورسولر توانائی پر مشتمل ہائیڈور پاور سسٹم لگائے جائیں گے۔
▪︎پنجاب میں کوڑا کرکٹ سے 150 میگاواٹ بجلی کی تیاری کے منصوبے کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں