134

لاہور ( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس: ہوم قرنطینہ کا طریقہ کار اور ایس او پیز طے کرنے پر غور، وزیراعلیٰ کی متعلقہ اضلاع میں بھیجے جانیوالے کورونا مریضوں کی آمدورفت کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ کو ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال سے متعلق رپورٹ پیش کی

لاہور ( میاں ندیم انور) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس: ہوم قرنطینہ کا طریقہ کار اور ایس او پیز طے کرنے پر غور، وزیراعلیٰ کی متعلقہ اضلاع میں بھیجے جانیوالے کورونا مریضوں کی آمدورفت کیلئے فول پروف طریقہ کار اپنانے کی ہدایت۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ کو ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال سے متعلق رپورٹ پیش کی۔

▪︎بیرون ملک سے آنے والے شہریوں کو 14دن تک زیر نگرانی رکھنا ضروری ہوگا۔ حکومت کے قائم کردہ قرنطینہ مراکز اورہوٹل میں جانے کی آپشن دی جائے گی۔
▪︎24 گھنٹے میں سیمپل لیکر رپورٹ آجائے گی اور پازیٹو ہونے کی صورت میں قرنطینہ جانا ہو گا۔
وزیراعلیٰ کی ایکسپو سینٹر میں داخل مریضوں کو درپیش مسائل فوری طورپر حل کرنے کی ہدایت۔
▪︎ایکسپو سینٹر فیلڈ ہسپتال سمیت دیگر قرنطینہ مراکز میں کنٹین بنانے کی ہدایت: داخل مریض اپنی مرضی کے مطابق معیاری خوراک کا انتخاب کر سکیں گے۔
▪︎کنٹین کے عملے کیلئے طبی گاؤن، ماسک اور حفاظتی سامان کا استعمال ضروری قرار دے دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں