لاہور( میاں ندیم انور سے) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپٹما کے سربراہ گوہر اعجاز کی قیادت میں صنعتکاروں اور تاجربرادری کے نمائندہ وفد کی ملاقات: صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صنعتکاروں اور تاجر برادری کے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی۔
▪︎پنجاب حکومت صنعتکاروں اور تاجر برادری کے لئے مزیدآسانیاں پیدا کرے گی-
▪︎پنجاب میں مرحلہ وار کا روبارکی اجازت دینے کے لئے ایس او پیز تیار کر لئے گئے ہیں۔
▪︎صنعتکاروں اور تاجر برادری کو وضع کردہ ہدایات پر عملدرآمد کرنا ہوگا-
▪︎ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انڈسٹری کوبند کر دیاجائے گا-
▪︎روڈ سیکٹراور بلڈنگ کے علاوہ کنسٹرکشن سے متعلقہ دیگر انڈسٹری کو کھولنے کی اجازت دی جائے گی، سفارشات تیار کر کے وفاقی حکومت کو پیش کردی گئی ہیں۔
▪︎وفاقی حکومت کی مشاورت سے ایکسپورٹ سیکٹر سے منسلک فیڈنگ انڈسٹری کو بھی کھولا جائے گا-
▪︎پاور لومزکو کام کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔
▪︎ایسی تمام فیکٹریز جن کے اندر اپنی لیبر کالونیاں موجود ہیں انہیں بھی کھولنے کی سفارش کی گئی ہیں۔
▪︎آئرن اینڈ سٹیل انڈسٹری اور ہوم اپلائسسز انڈسٹری کو کھولنے کی تجویز دی گئی ہے۔
▪︎مارکیٹوں اور بازاروں کومرحلہ وار اوپن کیاجائے گا-
▪︎زوننگ کر کے مارکیٹوں اور بازاروں کو مخصوص دن او رمخصوص اوقات میں کھولنے کی تجویز کی گئی ہے-
▪︎تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے مارکیٹیں اور بازار کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا-
▪︎صنعتکاروں او رتاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے صوبائی وزیر صنعت کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے۔
