شورکوٹ ( میاں ندیم انور سے ) ٹائیگر فورس وریام والہ تحصیل شورکوٹ کے مختلف چکوک سے تعلق رکھنے والے رضاکاران کے ساتھ اور اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ جناب فیضان احمد ریاض کے خصوصی احکامات پر سینئر ممبر ٹائیگر فورس تحصیل شورکوٹ عمران راٹھور نے ٹائیگر فورس کے ممبرز سے ملاقات کی اور نوجوانوں کے جذبے کو سراہا جو بغیر کسی لالچ و ذاتی مفاد کے اپنے اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔رضاکار نوجوانوں کو ان کی زمہ داریوں کے متعلق آگاہ کیا کہ کیسے ان موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم اپنے علاقے اور علاقے کی عوام کی خدمت کر سکتے ہیں۔اس حوالے سے عمران راٹھور نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ الحمداللہ ٹائیگر فورس کے رضاکار اپنی عوام کی ہر ممکن مدد کے لئیے تیار ہے

شورکوٹ (میاں ندیم انور سے ) پرائیویٹ سکولز کے نظام کو سمجھنے کی ضرورت ہے پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن شورکوٹ کے چیئرمین چوہدری ساجد اشرف گجر، ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز اپنی بیسک انویسٹمنٹ کے ذریعے تعلیمی ادارے قائم کرتے ہیں اور وہاں معیاری تعلیم کے لیے اچھے اساتذہ کا انتخاب کرتے ہیں اور اچھے استاد اچھی تنخواہوں پر ہی دستیاب ہوتے ہیں چنانچہ اسکول میں اچھے اساتذہ، اچھی سہولیات (بلڈنگ ،لیبارٹریز،اینوائرمنٹ،سسٹم) کی فراہمی کی بنیاد پر سٹوڈنٹس فیس کا تعین کرتے ہیں، چوہدری ساجد اشرف گجر

شورکوٹ (میاں ندیم انور سے) منہاج وومین لیگ کی ضلعی کوآرڈینیٹر روبینہ کوثر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت تطہیر سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی طہارت پے شہادت الٰہی ہے۔بُخاری شریف میں حدیث مبارکہ ہے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء میری جان کا حصہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ فاطمۃ الزھراء تمام جہانوں کی عورتوں کی سردار ہے۔ایک اور جگہ ارشاد فرمایا فاطمۃ الزھراء میرے جگر کا ٹکڑا ہے

شورکوٹ( میاں ندیم انور ) جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے مولانا محمد اقبال حیدری،مولانا قاری محمد طارق، مولانا نورالدین، مولانا موسیٰ کلیم، نصر اللہ ڈھڈی، عبدالرحمن عزیز، پروفیسر محمد اقبال و دیگر نے ایجنڈے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس سے جے یو آئی مرکزی شوریٰ کے ممبروصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی جماعت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔