ڈپٹی کمشنر محمد طاہر وٹو کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ گزشتہ روز پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 291مقامات پر چھاپے مارے جن میں سے 268دوکانداروں کو گرانفروشی کا مرتکب پایا گیا.مجموعی طور پر 3لاکھ50ہزار 8سوروپے جرمانے عائد

منڈی بہاؤالدین پانی کی بڑھتی ہوئی کمی اور اس کے بے دریغ استعمال اور فی ایکڑ پیداوار بڑھانے کیلئے لیزر لینڈ لیولرز وقت کی اہم ضرورت ہے ہموار زمین سے ہی بہتر پیداوار ممکن ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک غضنفرعلی اعوان- اگر زمین ٹھیک طریقے سے ہموار نہ کی گئی ہو تو تقریباً 30فیصد تک کھاد اور 25 فیصد تک پانی ضائع ہو جاتا ہے جس ے کسان کی 20فیصد تک پیداوار متاثر ہو سکتی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد شفیق