شورکوٹ(طارق مشتاق نمائندہ جیو ایکسپریس ) شورکوٹ میں لائیو سٹاک کا عملہ جانوروں کو لگنے والی بیماریوں کے خلاف مصروف عمل ہے تا کہ جانوروں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے اسی سلسلہ میں گزشتہ روز محکمہ لائیوسٹاک کے ویٹرنری آفیسر ڈاکٹر مبشر نے اپنے عملہ کے ہمراہ نواحی علاقہ حسو والی میں سید عون رضا شاہ کے فارم پر گل گھوٹو کی ویکسین جانوروں کو لگائی تاکہ جانوروں کو اس بیماری سے بچایا جا سکے

شورکوٹ سٹی (رپورٹ- ڈاکٹر میاں ندیم انور سے ) شورکوٹ سٹی ضلع جھنگ کی کروانا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکار شدت کی گرمی کے ایام میں بھی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان احمد ریاض کے خصوصی احکامات پر دربار عالیہ حضرت مائی باپ سرکار والدین ماجدین حضرت سخی بادشاہ سلطان باہو رح کے مزار اقدس شورکوٹ ضلع جھنگ میں عوام کو کرونا وباء سے بچانے کے سلسلے میں ہر آنے والے زائرین کو سینیٹائز کرواتے ہوئے اور ماسک لازمی پہننے پر عوام کو قائل کرتے سمجھاتے ہوئے کہ کیسے ہم نے خود کو محفوظ رکھنا ہے اور کیسے اپنے علاقے کو محفوظ رکھنا ہے. شورکوٹ سٹی ضلع جھنگ کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے متحرک ممبر حاجی عمران راٹھور کے مطابق شورکوٹ سٹی میں رضاکار مختلف جہگوں پر اپنی اپنی فلاحی ذمہ داریوں کو انتہائی محنت اور لگن سے نبھا رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان رضاکاروں کی عوامی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔