شورکوٹ( میاں ندیم انور ) جمعیت علماء اسلام ضلع جھنگ کا ایک اہم اجلاس ضلعی امیر مولانا قاری محمد طارق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس سے مولانا محمد اقبال حیدری،مولانا قاری محمد طارق، مولانا نورالدین، مولانا موسیٰ کلیم، نصر اللہ ڈھڈی، عبدالرحمن عزیز، پروفیسر محمد اقبال و دیگر نے ایجنڈے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔اجلاس سے جے یو آئی مرکزی شوریٰ کے ممبروصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے مرکزی جماعت کی پالیسی سے آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ حکومت ہر شعبے میں بری طرح ناکام ہو رہی ہے۔

شورکوٹ سٹی (رپورٹ- ڈاکٹر میاں ندیم انور سے ) شورکوٹ سٹی ضلع جھنگ کی کروانا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضاکار شدت کی گرمی کے ایام میں بھی اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ فیضان احمد ریاض کے خصوصی احکامات پر دربار عالیہ حضرت مائی باپ سرکار والدین ماجدین حضرت سخی بادشاہ سلطان باہو رح کے مزار اقدس شورکوٹ ضلع جھنگ میں عوام کو کرونا وباء سے بچانے کے سلسلے میں ہر آنے والے زائرین کو سینیٹائز کرواتے ہوئے اور ماسک لازمی پہننے پر عوام کو قائل کرتے سمجھاتے ہوئے کہ کیسے ہم نے خود کو محفوظ رکھنا ہے اور کیسے اپنے علاقے کو محفوظ رکھنا ہے. شورکوٹ سٹی ضلع جھنگ کی کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کے متحرک ممبر حاجی عمران راٹھور کے مطابق شورکوٹ سٹی میں رضاکار مختلف جہگوں پر اپنی اپنی فلاحی ذمہ داریوں کو انتہائی محنت اور لگن سے نبھا رہے ہیں، عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ان رضاکاروں کی عوامی و سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔